ایس آئی اے کی سفارش پر اننت ناگ ضلع میں ۔90کروڑ روپے مالیت کی جماعت اسلامی کی مزید11جائیدادیں ضبط

 نیوز ڈیسک

سرینگر// ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی استدعا اور سفارش کے بعد، جماعت اسلامی کی کروڑوں مالیت کی کم از کم مزیدگیارہ جائیدادوں کو نوٹیفائی کر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اننت ناگ نے انہیں ضبط کر لیا ۔ SIA کے ترجمان نے جاری ایک بیان میں کہا ہے”آج ضلع اننت ناگ میں گیارہ مقامات پر 90.00 کروڑ سے زیادہ کی جائیدادوں کو ایجنسی کی سفارش پر ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کی طرف سے مطلع کرنے کے بعد استعمال اور داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے”۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جماعت اسلامی کی جائیدادوں کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اننت ناگ نے”علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے فنڈز کی دستیابی کو روکنے اور ملک دشمن عناصر اور ہندوستان کی خودمختاری کے مخالف دہشت گرد نیٹ ورکس کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لئے ضبط کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق جائیدادوں کی تفصیل اس طرح ہے،جماعت کے نام پر بجبہاڑہ میں 9 مرلہ اور 7 سرسائی (موجودہ نذیر احمدگتو ولد غلام محمد بجبہاڑہ کو کرایہ پر دیا گیا) پر ایک رہائشی مکان، گاؤں رکھ مومن دانجی پورہ میں 30 کنال اور 1 مرلہ کے باغات کی اراضی، گاؤں آرونی میں 7 مرلہ اور 6 سرسائی اراضی پر کمپلیکس اور کوٹھہار۔ کمرشل اور رہائشی ڈھانچہ دو منزلہ عمارت کے ساتھ گراؤنڈ فلور پر دو دکانیں 2 کنال اور 1 سرسائی (عزیزولد اسماعیل پرے کی طرف سے عطیہ کردہ) گاؤں جبلی پورہ میں، اننت ناگ ایسٹ مٹن میں 12 مرلہ اراضی پر دو منزلہ رہائشی مکان امیر ضلع احمد پڈے ولد محمد سلطان ساکن کھرم بجبہاڑہ کے نام پر۔ جماعت اسلامی کے نام امیر ضلع گھہ میں 16 مرلہ اور 07 سرسائی کی زمین،گاؤں شانگس میں 4 سرسائی پر جماعت اسلامی کے نام پر گائوں گیر مومن کوٹھار، زیر تعمیر سات دکانیں اور 4 کمرے 1 کنال، 5 مرلہ نزدیک اقرا انگلش میڈیم اسکول کے قریب گاؤں ودی سری گفوارہ میں اور گاؤں ہاکورہ میں 1 کنال اراضی پر دو منزلہ غیر فعال عمارت وغیرہ شامل ہے۔ جماعت کی اننت ناگ جائیدادیں جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والی جائیدادوں کی ایک سیریز میں مطلع کی جانے والی جائیدادوں کا دوسرا مجموعہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ”جماعت کی سرگرمیوں کے حوالے سے اس کی بہت اہمیت ہے، دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خلاف جنگ، غیر قانونی انجمنوں کی ترقی کے ساتھ ہی اس کا خاتمہ ہو جائے گا، یہ کارروائی جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے خطرے کو بڑی حد تک جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور قانون کی حکمرانی اور بغیر کسی خوف کے معاشرے کو یقینی بنانے میں ایک اہم قدم ثابت ہو ‘‘۔بیان کے مطابق”متوقع طور پر SIA نے جموں و کشمیر میں 188 جماعت جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے جن کے بارے میں مزید کارروائی کے دوران مطلع کیا جائے گا۔ یہ کیس ایف آئی آر نمبر 17 برائے 2019 U/S 10، 11 اور 13 پولیس اسٹیشن بٹ مالو کی تفتیش کے نتیجے میں ہیں جن کی SIA کے ذریعے تفتیش کی جا رہی ہے۔”دوسرے مرحلے میں، زمینی تصدیق کے بعد، SIA نے ضلع اننت ناگ کا انتخاب کیا، جس میں زیادہ سے زیادہ جماعت کی رسائی ہے اور اس بات کی تصدیق کرنے کے بعد کہ گیارہ مختلف زمینیں اور کچھ معاملات میں زمین اور مکان کی جائیدادیں واقعی جماعت کی ملکیت یا کنٹرول میں ہیں، SIA نے اننت ناگ کے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے ثبوت پیش کیے، جس نے یو اے پی اے کے سیکشن 8 کے تحت ان گیارہ جائیدادوں کا استعمال نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملی ٹینسی فنڈنگ کیس
پروفیسر عبدالغنی بٹ سے 7گھنٹے تک پوچھ تاچھ
نیوز ڈیسک

سرینگر//ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے سنیچر کو سینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ سے تقریباً 7گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ انہیں جے آئی سی جموں میںملی ٹینٹوں اور حوالات کی فنڈنگ سے متعلق ایک معاملے میں تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے طلب کیا گیا تھا۔ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پروفیسر بٹ کو عسکریت پسندوں اور حوالات کی فنڈنگ کے معاملے سے متعلق طلب کیا گیا تھا جس میں سابق وزیر جتیندر سنگھ عرف بابو سنگھ کو پہلے گرفتارہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹ سے جے آئی سی جموں میں شام تک تقریباً آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔عہدیدار نے مزید کہا کہ بھٹ نے پوچھ گچھ کے دوران وادی میں مختلف حریت رہنماؤں کی طرف سے سرحد پار سے موصول ہونے والی رقم کے بارے میں بہت سے حقائق کا انکشاف کیا۔پروفیسر بھٹ جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ ہیں اور ماضی میں وہ حریت کانفرنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔