ایرانی سرحدی محافظوں اور طالبان فورسز کے درمیان تصادم

In this picture taken on October 19, 2021 a Taliban fighter stands guard at the Islam Qala border between Iran and Afghanistan. - Iran is sending tens of thousands of Afghan migrants back to Taliban-ruled Afghanistan every week despite the threat of famine, aid agencies and witnesses say, with many Afghans alleging they have been mistreated by Iranian authorities. - TO GO WITH Afghanistan-Iran-migrants,FOCUS by Elise BLANCHARD with Nina LARSON (Photo by Hoshang Hashimi / AFP) / TO GO WITH Afghanistan-Iran-migrants,FOCUS by Elise BLANCHARD with Nina LARSON (Photo by HOSHANG HASHIMI/AFP via Getty Images)

یو این آئی

 

تہران//ایرانی سرحدی محافظوں اور طالبان فورسز کے درمیان سرحدی علاقے میں جھڑپ ہوئی۔ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے ضلع ہرمند میں ساسولی چوکی کے قریب طالبان کی سرحدی فورسز اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

 

دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ تنازعہ، جس کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے ، ختم ہو گیا ہے اور سرحد پر دونوں اطراف کے فوجی حکام تنازع کی وجہ کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس میں غور کر رہے ہیں۔ایرانی اور طالبان حکام کی جانب سے ابھی تک اس تنازع کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔