اہم خبریں

ابھے بقایہ نے امرناتھ یاترا کا خیر مقدم کیا
جموں//اپنی پارٹی یوتھ ونگ ریاستی جنرل سیکریٹری ابہے بقایہ نے جموں وکشمیر میں امرناتھ یاترا کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دو سال کویڈ 19وباء کے بعد یاترا بحال ہوئی ہے، صورت میں بھی بہتری ہے۔اْمید ہے کہ حکومت یاتریوں کی سلامتی وحفاظت کے لئے تما م تر انتظامات یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یاترا جموں وکشمیر میں دو ماہ کے اندر مقامی معیشت کو ترقی دے گی، انہوں نے کہاکہ یاتریوں کے طعام وقیام کے ساتھ ساتھ اْن کی طبی دیکھ بھال کا بھی خاص خیال رکھایاجائے۔

منجیت سنگھ کا اگنی پتھ سکیم پر اظہار برہمی
نوجوانوں کے وسیع ترمفادات کی خاطر نظر ثانی کا مطالبہ
جموں// اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے بھارتی فوج میں بھرتی کیلئے حکومت ِ ہند کی ’اگنی پتھ ‘اسکیم پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اِ س سے دفاعی فورس میں اپنا کیئریر بنانے کے خواہشمندنوجوانوں کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔پارٹی دفتر پر ایک میٹنگ کے دوران بے روزگاری مسئلہ کا تذکر کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے ’اگنی پتھ اسکیم کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ اِس میں نوجوانوں کا مستقبل محفوظ نہیں۔انہوں نے کہا’’نوجوان پچھلے چار سالوں سے بھرتی کے لئے تیاری کر رہے ہیں اور اب نئی بھرتی اسکیم شروع کی گئی ہے جس میں اْنہیں ملازمت کی سیکورٹی نہیں، انڈین آرمی میں اپنا کیئر ئر بنانے والے خواہشمند اِس اسکیم سے غیر یقینیت کا شکار ہوگئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور اِس اسکیم پرنظرثانی کی جائے۔ اْن کا کہناتھاکہ پرانے بھرتی قواعد کے تحت جو نوجوان بھرتے ہوتے تھے اْنہیں انڈین آرمی میں احساس تحفظ واستحکام تھا لیکن نئی اسکیم وہ مایوس ہیں۔ حکومت کے پاس بھی اس کی کوئی وضاحت نہیں۔اس دوران یوتھ ونگ جنرل سیکریٹری ابہے بقایہ نے اگنی پتھ اسکیم کو دھوکہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مسئلہ کو حل کرے لیکن اس نے نوجوانوں کو اس اِسکیم سے اْلجھا دیا جس میں نوجوانوں کے لئے کوئی ملازمت کی حفاظت نہیں ہے جو چار سال تک فوج میں بھرتی ہوں گے۔ انہوں نے جموں وکشمیر پولیس میں سب سب انسپکٹر کی بھرتی کا بھی حوالہ دیا جس میں بڑے پیمانے پر گھوٹالہ کے الزامات ہیں۔ حکومت کی طرف سے تحقیقات کا حکم دینے سے اس بھرتی عمل پر روک لگ گئی ہے۔