اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

یو این آئی

نئی دہلی//دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے اڈیسہ کے ساحل پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے نئے جدید بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا۔ میزائل کے تجربے کے دوران سبھی اہداف کا کامیابی کے ساتھ مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔میزائل کے تین کامیاب آزمائشی پروازوں کے بعد استعمال کرنے والوں کی جانب سے یہ ماقبل شمولیت عمل میں لایا جانے والا اولین شبینہ لانچ تھا۔

 

 

آزمائشی پروا ز سے نظام کی ایکیوریسی اور معتبریت بھی ثابت ہوتی ہے ۔راڈار ، ٹیلی میٹری اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم جیسے رینج انٹسرومینٹیشن مختلف مقامات نیز ٹرمینل پوائنٹ پر دو ڈاؤن رینج جہازوں پر تعینات کئے گئے تھے تاکہ وہیکل کے تمام سفر کا احاطہ کرتے ہوئے پرواز کے اعدادوشمار جمع کئے جاسکیں۔ڈی آر ڈی او اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسروں نے اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کی کامیاب آزمائشی پرواز کا نظارہ کیا ، جس نے اس نظام کو مسلح افواج میں شامل کرنے کی راہ ہموار کی ہے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نئے اور جدید طر زکے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کی کامیاب آزمائشی پروا زکے لئے ڈی آر ڈی او اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے اور اگنی پرائم کی روا یتی کارکردگی کے لئے بھی انہیں مبارکباد دی ہے ۔دفاع کے محکمے آر اینڈ ڈی کے سکریٹری تحقیق وترقی اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے ڈی آر ڈی او کی لیباریٹریوں کی ٹیموں کی جانب سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی ہے اور میزائل کی آزمائش میں شامل استعمال کنند گان کی بھی ستائش کی ہے ۔