اگنی پتھ سکیم ۔4دنوں میں ایک لاکھ سے زائد درخواستیں

نئی دہلی//فوج میں سپاہیوں کی بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف ملک گیر احتجاج کے درمیان ہندوستانی فضائیہ میں اگنی پتھ اسکیم بھرتی کے تحت چار دن میں ایک لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ اس سال کل تین ہزار اگنی ویر فضائیہ کی بھرتی ہونی ہے۔اس سال کل تین ہزار اگنی ویر فضائیہ کی بھرتی ہونی ہے۔ جانکاری کے مطابق 27 جون شام پانچ بجے تک تقریبا ایک لاکھ گیارہ ہزار امیدوار اپنا اآن لائن رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں رجسٹریشن 24 جون کو شروع ہوئے تھے جو کہ پانچ جولائی تک ہوں گے۔ اس کے بعد 24 سے 31 جولائی تک مختلف شہروں کے 250 مراکز پر ا?ن لائن اسٹار ایگزام ہوں گے۔ پھر دوسرے مرحلہ کیلئے دس اگست سے امیدواروں کو کال لیٹر بھیجے جائیں گے۔اگنی ویر فضائیہ بھرتی کا دوسری مرحلہ اگنی ویر فضائیہ سلیکشن سینٹرس میں ہی منعقد کیا جائے گا۔ جہاں 21 سے 28 اگست تک دوسرے مرحلے کی کارروائی اور پھر 29 اگست سے 8 نومبر میڈیکل جانچ ہوگی۔ اس کے بعد ریزلٹ اور انرولمنٹ کی کارروائی شروع ہوگی۔فضائیہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں بھرتی کے لیے جس طرح کا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے ، اس سے لگتا ہے کہ درخواست گزاروں کی تعداد بہت زیادہ ہوگی۔ فضائیہ نے کہا ہے کہ وہ اس بھرتی کے دوران 3000 اگنی ویروں کو بھرتی کرے گی۔ رجسٹریشن 5 جولائی کو شام 5 بجے تک کی جا سکتی ہے ۔واضح رہے کہ 14جون کو اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے بعد سے ہی ملک بھر میں نوجوان اس کے خلاف سخت احتجاج کر رہے تھے اور جگہ جگہ آگ زنی کررہے تھے ۔