اگنی پتھ اسکیم کانگریس کا ملک گیر ستیہ گرہ 27جون کو

نئی دہلی //مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر کے نوجوان سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں بھی ان کی حمایت کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 27 جون کو ضلع سطح پر ستیہ گرہ پر بیٹھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس کی کوشش ہے کہ ایسا کر حکومت پر دباو بنایا جائے تاکہ جلد از جلد نوجوانوں اور ملک کے خلاف نظر ا?نے والی یہ اسکیم واپس ہو۔کانگریس لیڈروں نے بتایا کہ اگنی پتھ کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی اور اسی ضمن میں ہمارے سبھی اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر لیڈروں کی قیادت میں پارٹی کارکنان 27 جون کو اپنی اپنی ریاستوں کے سبھی اسمبلی حلقوں میں صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک پرامن ستیہ گرہ پر بیٹھیں گے۔