اکنامک الائنس کے جھنڈے تلے بازار کمیٹی بمنہ کا قیام

سرینگر//کشمیر اکنامک الائنس کے بینر تلے شہر میں بازار کمیٹی بمنہ کا قیام عمل میں لایا گیا،جس میں تاجروں کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر ازال کرنے کا عزم دہرایا گیا۔ الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار کی سربراہی میں منعقدہ نشست میں بازار کمیٹی کے عہداروں کو نامزد کیا گیا۔ بیان کے مطابق محمد اسماعیل کو بازار کمیٹی بمنہ کا صدر جبکہ محمد یوسف راتھر کو نائب صدر،عبدالحمید ڈگہ کو جنرل سیکریٹری، پرویز احمد شا کو ترجمان اعلیٰ، رئوف احمد بٹ کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری،عبدالرئوف کوچیف آرگنائزر ایاز جاوید پرے کوسیکریٹری، عمران احمد راتھر کو پبلسٹی سیکریٹری، الطاف احمد پنڈت کو صلاح کار اور نثار احمد میر کو خزانچی نامزد کیا گیا۔ نشست میں کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے خطاب کرتے ہوئے تاجروں میں اتحاد کو مسائل و مشکلات سے خلاصی کی کلید قرار دیا۔ انہوں نے نو منتخب نظم پر زور دیا کہ وہ تاجروں کے مسائل کو حکام تک پہنچانے کو ترجیج دیں اور انہیں کسی بھی سطح پر تن وتنہا نہیں چھوڑیں۔ ڈار نے انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ و تاجروں کے جملہ مسائل کا ازالہ کرنے کو ترجیج دیں ۔