آستانہ ہائے عالیہ مخدوم صاحب ؒ اور سعید امین اویسیؒ پر شب خوانی اور درودوازکار کی مجالس حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کے آستان عالیہ پر شب خوانی

 

سرینگر//حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومؒکے آستان عالیہ پر پابندی ہٹانے کے بعدکل شب ذکرواذکار اور درود و سلام اور رقت آمیز دعائوں کی بابرکت مجلس منعقد ہوئی جس میں محبان اولیاء کی کثیر تعداد نے متحدہ علمائے اہل سنت کے رہنمائوں کی قیادت میں شرکت کی ۔مولانا غلام محی الدین نقیب ، مولانا غلام رسول حامی ، سید حمید اللہ حقانی ،مولانا عبدالرشید دائودی ،مولانا ریاض الحق نورآبادی ، مولانا مبارک حسین نعمانی ،مفتی قمرالدین اویسی اور مولانا فیاض احمد رضوی نے پابندی ہٹانے کے حکم کا خیر مقدمہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ماہ سے  محبان اولیاء میں اس پابندی کی وجہ سے انتہائی قلبی بے چینی پائی جارہی تھی کیونکہ جمعرات کی شب آنے والے زائرین کو مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑتا تھا ۔انہوں نے واضح کیا کہ جہاں وہ وقف بورڈ کی جانب سے ہر تعمیری قدم کا خیر مقدم کریں گے لیکن وقف بورڈ یا انتظامیہ یا کسی اور فرد یا ادارے کی طرف سے اولیائے عظام کے مشن یا محبان اولیائے کے جذبے کو ٹھیس پہنچانے والے کسی بھی حرکت کا ڈٹ کرتوڑکریں گے۔

 

سرینگر//حضرت سید محمد امین اویسی منطقیؒ کے سالانہ عرس کی تقریب کے سلسلے میں اُن کے آستان عالیہ واقع عالی کدل میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جہاں ختمات المعظمات، درود ازکار اور قرآن خوانی کی مجالس آراستہ ہوئی۔ تقریب کی پیشوائی بقعہ عالیہ کے سجادہ نشین مولوی عبدالحیٰ اویسی نے کی۔ جنہوں نے حضرت سید محمد امین اویسیؒ کی سیرت ، علمی اور روحانی کمالات پر روشنی ڈالی جبکہ عشم سوناواری میںاُن کے آستانِ عالیہ میں بھی تقریب منائی گئی۔اس موقع پر مولانا شوکت حسین کینگ اور سجادہ نشین درگارہِ اکملیہ الحاج ڈاکٹر سید مقتدر کاملی اور جمعیت کے جنرل سکریٹری محمد اشرف عنایتی بھی موجود تھے جبکہ جمعیت کے فاروق احمد گانی نے بقعہ عالیہ کے سجادہ نشین کی دستاربندی کی۔آج ہی حضرت شاہ قلندر لار گاندربل کا عرس مبارک بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ تقریب کی صدارت سجادہ نشین سید شکیل قلندر نے کی۔ مولانا شوکت حسین کینگ نے شب کے دوران حضرت شاہ قلندرؒ کی سیرت ، علمی اور روحانی کمالات پر بھی روشنی ڈالی۔