آئی اے ایس میں شامل کئے گئے افسران لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی نئی توانائی کے ساتھ عوام کی فلاح بہبود کیلئے کام کریں:منوج سنہا

سرینگر//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں راج بھون میں جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے ممبران کے جو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ( آئی اے ایس ) میں شامل کئے گئے، کے ساتھ بات چیت کی ۔ لیفٹینٹ گورنر نے آئی اے ایس میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بات چیت کے دوران لیفٹینٹ گورنر نے انتظامیہ میں جموں و کشمیر سول سروس کے ممبران کی پیشہ وارانہ خدمات میں مختلف کرداروں اور عہدوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ آئی اے ایس میں شامل ہونے والوں نے لفٹینٹ گورنر کی قیادت میں یو ٹی انتظامیہ کے دوران ان کی شمولیت کیلئے کی گئی فوری کوششوں کیلئے اظہار تشکر کیا جو کہ مختلف وجوہات کی وجہ سے طویل عرصے سے زیر التوا تھا ۔ لفٹینٹ گورنر نے آئی اے ایس میں شامل ہونے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرایض کی انجام دہی کے دوران لوگوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے نئی توانائی اور جوش کے ساتھ کام کریں ۔ لیفٹینٹ گورنر کے ساتھ بات چیت کے دوران آئی اے ایس میں شامل ہونے والوں میں طلعت پرویز اقبال روہیلا ، محترمہ رخسانہ غنی ، میر طارق علی ، امیت شرما ، شیخ ناظم زی خان ، شکیل الرحمان راتھر ، پردیپ کمار ، نریندر سنگھ بالی ، اعجاز احمد بھٹ اور محمد اکبر وانی شامل تھے ۔