’اُمید مارکیٹ پلیس‘ سرینگر ہوائی اڈے پر افتتاح

سرینگر /نیوز ڈیسک/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے بعد سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی اے وی ایس اے آر اسکیم کے تحت ’’ امید مارکیٹ پلیس ‘‘ کا افتتاح کیا ۔ دونوںمقامات پر تمام 20 اضلاع کی مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ یہ پہل مقامی آرٹ اور جے اینڈ کے دیہی لائیولی ہُڈ مشن کے سیلف ہیلپ گروپس کے دستکاروں کی مدد کرے گی ، جو مقامی مصنوعات کو براہ راست صارفین کو مارکیٹ فراہم کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیاء کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلف ہیلپ گروپس کی مصنوعات کو قومی مارکیٹ میں لایا جائے گا ، مقامی کاریگر برادری کو تقویت ملے گی اور ان کی مصنوعات کو کافی پروموشنل مواقع فراہم ہوں گے ۔ قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر نے ہوائی اڈے پر 2020 فُٹ ایل ای ڈی ویڈیو وال کی نقاب کشائی کی ۔ افتتاحی تقریب کا آغاز آزادی کے 75 سال کی یاد میں ایل ای ڈی ویڈیو وال پر ’ ہر گھر ترنگا ‘ تھیم کی نمائش سے ہوا ۔