اونتی پورہ سڑک حادثہ کا ایک اورزخمی چل بسا تعداد 6تک پہنچ گئی، ٹھاٹھری میں خاتون لقمۂ اجل

نیوز ڈیسک

سرینگر// اونتی پورہ علاقے میں 18مارچ کو سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اور غیر مقامی مزدور ہسپتال میںچل بسا، جس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ جھارکھنڈ کے علی حسن انصاری بدھ کی صبح ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔18مارچ کو اونتی پورہ کے گوری پورہ کراسنگ پر بہاری مزدوروں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 5افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ 28دیگر زخمی ہوئے تھے۔ادھر کشتواڑ بٹوٹ شاہراہ پر پیش آئے واقعہ میں ایک خاتون کی جان گئی جبکہ 7دیگر زخمی ہوئے۔گرڈ سٹیشن ٹھوٹھری کے نزدیک آلٹو گاڑی زیر نمبر JK06A/6939حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون لقمہ اجل اور 7افراد زکمی ہوئے۔