اوقاف جائیداد پرناجائز قابضین کوبخشا نہیں جائے گا:انداربی

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// واقف بورڈ چیئر مین درخشاں انداربی و ماجد جہانگیر سپیشل آفیسر واقف بورڈ نے سرنکوٹ کا دورہ کیا جہاں ایس ڈی ایم سرنکوٹ نعیم النسا ایس ڈی پی او سرنکوٹ تنویر جیلانی مولانا بشارت حسین شاہ رضوی مہتمم مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ امام وخطیب مولانا عبد المجید قادری امام وخطیب مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ عبد المصطفے میونسپل کونسلر کے علاوہ کئی دیگر معززین شامل تھے۔اس دوران موصوفہ نے سرنکوٹ ڈاک بنگلہ میں ایک میٹنگ کا اہتمام بھی کیا جس کے دوران انہوں نے عوامی مسائل سننے وہیں انھوں نے کہا کہ واقف بورڈ کی املاک پر ناجائز قابضین کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں جنہیں جلد ہٹایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی جگہوں کی شکایات موصول بھی ہو رہی ہیں۔ موصوفہ نے ڈاک بنگلہ میں لوگوں سے خطاب میں کہا کہ تمام لوگ انتظامیہ کے ساتھ تعاوندیں تاکہ زیادہ سے زیادہ واقف بورڈ کو مضبوط کیا جاسکے ۔اس دوران ضلع صدر سرپنچ ایسوسی ایشن سکندر نورانی نے مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ سرنکوٹ واقف بورڈ کی جانب سے مسکینوں کے لئے ہوسٹل کی تعمیر کی جائے جہاں غریب مسکین و یتیموں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ انھوں نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں کام کیا جائے گا ۔اس دورا ن انہوں نے مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ اور عید گاہ سرنکوٹ کا بھی دورہ کیا ۔