ادھم پور ضلع میں جمعرات کو ایک بارات کو لے جارہی ایک بس کو پیش آئے حادثے میں کم از کم تین افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ سات دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بس سڑک سے پھسل کر 150میٹر گہری کھائی میں جاگری۔انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ شدید زخمی ہیں۔