اننت ناگ میں4سالہ کمسن ڈوب گیا | سوپور میں نوجوان اور کپوارہ میں طالب علم غرقآب

عارف بلوچ+غلام محمد+اشرف چراغ
اننت ناگ +سوپور+کپوارہ// اننت ناگ میںکمسن ،سوپور میں ایک نوجوان اور کپوارہ میں ایک کم عمر طالب علم کی اتوار کو ڈوبنے کے تازہ واقعات میں موت ہوگئی۔ ایک 4 سالہ لڑکا علیم احمد ولد فیاض احمد راتھر ساکن قاضی آباد اننت ناگ آبائی علاقے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ تماشائیوں کی کوششوں کے باوجود لڑکے کو بچایا نہیں جا سکا۔ اسی طرح کے ایک واقعہ میں سوپور کے ریبن علاقہ کا رہنے والا 14 سالہ لڑکا عدنان مظفر ڈار ولد مظفر احمد اس وقت ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہرو نالہ میں نہا رہا تھا۔ادھرشمالی ضلع کپوارہ میں ایک ہفتہ میں اپنی نوعیت کے دوسرے واقعہ میں مارسری چوکی بل کرالہ پورہ میں ایک طالب علم نالہ کہمیل میں ڈوب کر غرقآب ہو گیا۔5ویں جماعت کا طالب علم 11ساکہ اجمل فاروق ولد فاروق احمد خان اتوار کی دوپہر سخت گرمی سے راحت حاصل کرنے کیلئے نالہ کہمیل پر نہانے گیا جہا ںوہ نالہ میں ایک گہرے کھڈ میں غرقآب ہو گیا ۔مقامی لوگو ں اور کرالہ پورہ پولیس نے اجمل کو نالہ سے نکالنے کے لئے کاروائی شروع کی اور کئی گھنٹو ں کے بعد ان کی لاش بر آمد کی گئی ۔