انصار غزوۃ ہند کا ملی ٹینٹ گرفتار

سرینگر/پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر کے پالہ پورہ علاقے سے ایک مشتر کہ آپریشن کے دوران انصار غزوۃالہند سے وابستہ ملی ٹینٹ کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا’’انصار غزوۃ الہند نامی ملی ٹینٹ تنظیم کے ایک عسکریت پسند جنید احمد پرے ساکن نوا کدل سرینگر کو پالہ پورہ علاقے سے فوج اور پولیس کی مشتر کہ ٹیم نے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملی ٹینٹ سے ایک پستول، میگزین اور لائیو راؤنڈ بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے مزید لکھا کہ یہ کارروائی فوج کے 24آر آر اور سرینگر پولیس نے کی جبکہ اس معاملے میں پولیس اسٹیشن صفا کدل میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔