انتظامیہ میں پھیر بدل ۔23 کشمیر انتظامی افسران کے تبادلے و تقرریاں

بلال فرقانی

سرینگر// انتظامیہ میں پھیر بدل کرکے 23 کشمیر انتظامی سروس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔ منگل کو سرکار کی طرف سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے مفاد میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جموں لینا پڈھا کو تبدیل کرکے فروغ ہنر مشن،کا مشن ڈائریکٹر تعینات کیا گیاجبکہ شاہد اقبال چودھری کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر،سٹیٹ ٹیکس(ہیڈ کوارٹر) منصور اسلم کو تبدیل کرکے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جموں کی ذمہ داری سونپی گئی۔ محکمہ تعلیم کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈوڈہ کو تبدیل کرکے محکمہ محنت و روزگار میں سپیشل سیکریٹری ، محکمہ ہینڈ لومز کے ڈپٹی ڈائریکٹر( ایڈمنسٹریشن) غلام رسول کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس جموںاور عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر افشاں مسعود کو مشاورتی بورڈ برائے دیگر پسماندہ جات طبقات کا سیکریٹری تعینات کیا گیا۔

 

سرکاری حکم نامہ کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر راجیو متوترا کو ایکسائز اینڈ ٹیگزیشن انسٹی چیوٹ جموں کا پرنسپل تعینات کیا گیا اور ڈپٹی ایکسائز کمشنر(اکاونٹس) جموں سکرتی شرما کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا جبکہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن حکیم تنویر احمد،جن کے پاس سب رجسٹرار کنگن کا اضافی چارج بھی تھا ،کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیں جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کشمیر کا قلمدان سونپا گیا۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ ایسٹیٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسلم چودھری کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیں جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک و شہری رسدات ،امور صارفین و عوامی تقسیم کشمیر اور اسسٹنٹ کمشنر مال رام بن دھریندر شرما کو تبدیل کرکے محکمہ تعلیم ادھمپور و ریاسی میں جوائنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔ سرکاری آرڈر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنچایت گاندربل بلقیس جان کو تبدیل کرکے جوائنٹ رجسٹرار کاپرایٹو سوسائٹی( سپیشل) کشمیر، عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر آشیما شیر کو ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس(ہیڈ کواٹر) اسسٹنٹ کمشنر پنچایت اننت ناگ عدیل سلیم کو ڈپٹی لیبر کمشنر (سنٹرل) اور جموں میونسپل کارپوریشن کے سیکریٹری اتل کمار کو محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس جموں کے جوائنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی۔

 

پروجیکٹ منیجر، ویج ایمپلائمنٹ جموںا شوک کمار کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک و شہری رسدات ،امور صارفین و عوامی تقسیم جموں، اسسٹنٹ سیٹلمنٹ افسر جموں خالد حسین کو تبدیل کرکے آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ پونچھ کا پروگرام افسر تعینات کرکے چیف ایگزیکٹو افسر ٹوارزم ڈیولپمنٹ اٹھارٹی پونچھ کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق ضلع صنعتی مرکز رام بن کے جنرل منیجر ویشو جیت کو تبدیل کرکے محکمہ کلچر کا ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ سٹیٹ ٹیکس کے اسسٹنٹ کمشنر راکیش کمار وید کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر فارنسک لیبارٹری جموں، عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر سوہن لال کو’جی سی ای ٹی‘ جموں کے رجسٹرار اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ بنی جوگینڈر سنگھ جسروٹیا،جن کے پاس سب رجسٹرار بنک کا اضافی چارج بھی تھا کا تبادلہ عمل میںلا کر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ سامبا کا اضافی چارج سونپا گیا اور رجسٹرار ضلع سانبہ ڈاکٹر سبھاش چندر کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان افسران میں جن افسران کو امرناتھ یاترا کیلئے تعینات کیا گیا ہے وہ یاترا کے اختتام کے بعد نئے مقامات اور تقرریوں پر حاضر ہو۔

 

ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر(سنٹرل) عزیز احمد راتھر کو تبدیل کرکے محکمہ صنعت و حرفت کشمیر میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبریز جموں میتا کماری کو تبدیل کرکے ویج ایمپلائمنٹ ادھمپور کے پروجیکٹ افسر کی ذمہ داری سونپی گئی۔ محکمہ صنعت و حرفت کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عادل فرید کو تبدیل کرکے صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر(سنٹرل) اور ویج ایمپلائمنٹ ادھمپور کے پروجیکٹ افسر دھرم پال کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبرئزجموں تعینات کیا گیا۔ اس دوران سیکریٹریٹ ماتحت سروس میں2ہیڈ اسسٹنٹوں کی انچارج سکشن افسران کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق ان ہیڈ اسسٹنٹوں کی تقرری اپنی ہی تنخواہ اور گریڈ پر آئندہ6ماہ یا محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹیوں کی طرف سے پیش کردہ سفارشات کے بیاد پر مستقل طور پر پُر کرنے تک عارضی بنیادوں پر کی گئی ہے۔