انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل|| 17سینئرافسران کے تبادلے اننت ناگ، کپوارہ، بڈگام، ڈوڈہ اور کشتواڑ کے ضلع ترقیاتی کمشنر تبدیل

بلال فرقانی

سرینگر// حکومت نے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل کر کے5ضلع ترقیاتی کمشنروں سمیت 17سینئر ترین افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔ بڈگام،اننت ناگ،کپوارہ،کشتواڑ اور ڈوڈہ کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔سرکار کی جانب سے جمعرات کو3 علیحدہ علیحدہ حکم نامے جاری کئے گئے۔آرڈر کے مطابق ، پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر نئی دہلی، بیوپل پاٹھک کو تبدیل کر کے جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری آلوک کمار جن کے پاس اسٹیٹ محکمہ کا اضافی چارج ہیں، سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، محکمہ شہری ہوا بازی کے انتظامی سیکریٹری اور شہری ہوا بازی کمشنر کا اضافی چارج سنبھالیں۔ جموں کشمیرانسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سوربھ بھگت، کا تبادلہ کرکے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں کمشنرسیکرٹری کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔

 

کمشنرسکریٹری برائے، محکمہ مال، وجے کمار بیدھوری سے کہا گیا ہے کہ وہ تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر، نئی دہلی کا اضافی چارج بھی سنبھالیں۔ محکمہ عمومی انتظامی کے ایڈیشنل سیکریٹر روہت شرما کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سیاحت کے انتظامی سیکریٹری سرمد حفیظ آئندہ احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ محکمہ ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے سیکریٹری کا اضافی بھی چارج سنبھالیں گے جبکہ سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کمیشن میں ’ائو ایس ڈی‘ ڈوئیفوڈ ساگر کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر، کپواڑہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیرٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر دیونش یادو جن کے پاس جموں کشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جموں کشمیر انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر،کا اضافی چارج بھی ہے، کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ بنایا گیا۔کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر بشارت قیوم، کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ تعینات کیا گیا ہے۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرسید فخرالدین ، کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر بڈگام جبکہ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ خالد جہانگیر کو تبدیل کرکے جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کا منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا کو تبدیل کرکے اسپیشل سیکریٹری برائے، محکمہ مال اور ڈپٹی کمشنر، ڈوڈہ وکاس شرماکو تبدیل کرکے ڈائریکٹر، باغبانی، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر اسٹیٹس، جموں تعینات کیا گیا اور ڈائریکٹر، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ، سباش چندر چھیبر کو عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر، باغبانی، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ، وشیش پال مہاجن کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ تعینات کیا گیا ہے۔اس سے قبل ٹرانسپورٹ کمشنر، بھوپندر کمار کو تبدیل کرکے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے انتظامی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر، اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا، کو تبدیل کر کے محکمہ انتظامی عمومی میں انتظامی سکریٹری کے علاوہ ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری راہول شرما کو تبدیل کرکے ٹرانسپورٹ کمشنرجموں و کشمیر تعینات کیا گیا۔

پنشن کے معاملات کا حل
جانچ کیلئے تحقیقاتی افسر مقرر
بلال فرقانی

سرینگر//حکومت نے پنشن کے معاملات کے تصفیے کی گہرائی سے جانچ کے لیے ایک تحقیقاتی افسر مقرر کیا ہے۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ شہری ترقی و مکانات کی ڈائریکٹر فائنانس سیما بھسین کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آرڈر میں کہا گیا ہے’’ سکریٹری سرینگر میونسپل کارپوریشن مدثر حسین اس معاملے میں پریذائیڈنگ آفیسر ہوں گے اور انکوائری افسر حکم جاری ہونے کے 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔‘‘ کمشنر سکریٹری مندیپ کورکی طرف سے جاری کردہ الگ حکم نامے کے مطابق، الوین کور بالی اور رفعت آفتاب قریشی کو دیہات کی غربت میں کمی کے منصوبے کے رول آوٹ اور گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے میں انضمام کے لیے مشترکہ رابطہ کمیٹی کی تشکیل کے لیے اراکین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔