اناج ذخیرہ کرنے کی سب سے بڑی اسکیم منظور دو ہزار ٹن کی گنجائش کے گودام ہر بلاک میں بنائے جائیں گے :انوراگ ٹھاکر

یو این آئی

نئی دہلی// حکومت نے کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کی سب سے بڑی اناج ذخیرہ کرنے کی اسکیم کو بدھ کو منظوری دے دی۔کابینہ نے ’کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کی سب سے بڑی غذائی اجناس ذخیرہ کرنے کی اسکیم‘کیلئے ایک بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) کی تشکیل اور بااختیار بنانے کی منظوری دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت اور وزارت کی مختلف اسکیموں کو یکجا کرتے ہوئے ’’کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کی سب سے بڑی غذائی اناج ذخیرہ کرنے کی اسکیم‘‘کو منظوری دے دی ہے ۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز نے بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) کی تشکیل اور بااختیار بنانے کی منظوری دی۔پیشہ ورانہ انداز میں اسکیم کے بروقت اور یکساں نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے امداد باہمی کی وزارت ملک کی مختلف ریاستوں میں کم از کم 10 منتخب اضلاع میں ایک پائلٹ پروجیکٹ چلائے گی۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ اسکیم کی مختلف علاقائی ضروریات کے بارے میں قیمتی اطلاعات فراہم کرے گا جو اس اسکیم کے پورے ملک میں نفاذ میں شامل کی جائیں گی۔