امپھال میں بم دھماکہ

امپھال//یو این آئی// منی پور کے امپھال میں سنیچر کی صبح کاگزی بنگ میں ہفتہ کی صبح ایک بم دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کل صبح بم دھماکہ ہوا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔ دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔قابل ذکر ہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب اتوار کو فیشن شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں اداکارہ سنی لیونی شرکت کرنے جا رہی ہیں۔