امریکی فوج کے 2 ہیلی کاپٹر کینٹکی میں تربیت کے دوران گر کر تباہ

واشنگٹن// امریکی فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران کینٹکی میں گر کر تباہ ہو گئے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز امریکی فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گئے۔ عملے کے ارکان کی حالت کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔کینٹکی کے صوبائی گورنر اینڈی بیشیر نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔گورنر نے ٹویٹ کیا، “ہمیں فورٹ کیمبل سے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع ملی ہے۔ مقامی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار واقعہ کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ ہم مزید معلومات دستیاب ہونے پر اسے مشترک کریں گے۔(یو این آئی)