امریکہ کی 100سالہ تاریخ کا سب سے بڑا طوفان فلوریڈا میں کشتی دوبنے سے 23افراد لاپتہ

فلوریڈا//یو این آئی//سمندری طوفان ایان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا،241 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچادی ہے جس سے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ایان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیاہے ۔یہ امریکہ کی100سالہ تاریخ میں سب سے بڑا طوفان ہے ، جس میں ہوا کی رفتار ڈیڑھ سو میل فی گھنٹہ ہے ۔سمندری طوفان نے تیز ہواؤں ا ور موسلادھار بارش کے ساتھ لینڈ فال کیا اور 241 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں سے عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔فلوریڈا میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ، معمولات زندگی درہم برہم ہیں اور مختلف علاقوں میں دس لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔۔ساحلی علاقوں میں پچیس لاکھ افراد پر مشتمل آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

 

امریکی میڈیا نے سمندری طوفان کو کیٹیگری فور قرار دے دیا ہے ، فلوریڈا میں پہلیہی ایمرجنسی نافذ ہے ،اسکول اور ایئرپورٹس بند ہیں۔سینٹر کے مطابق طوفان سے جمعہ کو شمال مشرقی فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولینا کے ساحلوں کے ساتھ تباہی متوقع ہے ۔فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے ریاست کے رہائشیوں پر زور دیا کہ “گھر سے نکلنے میں احتیاط برتیں کیونکہ شدید طوفان کی وجہ سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں ہیں۔ پانی میں کھڑے ہونا یا گاڑی چلانا حادثات کا سبب بن سکتا ہے ۔”انہوں نے کہا کہ جنریٹر کو اپنے گھر سے 20 فٹ دور رکھیں۔بجلی کی بندش کے مطابق تباہ کن سمندری طوفان کے اثرات کی وجہ سے فلوریڈا میں بدھ کی رات تقریباً 20 لاکھ لوگوں نے اندھیرے میں گزاری۔فلوریڈا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا، کیوبا سے آنے والی کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی، 23افراد طوفان میں لاپتہ ہوگئے جبکہ 4ساحل پہنچنے میں کامیاب رہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں زیادہ تر کیوبا سے آنے والے پناہ گزین تھے۔