امریکہ میں اسقاط حمل غیر قانونی قرار

واشنگٹن// امریکا کی عدالت عظمیٰ (سپریم کورٹ) نے 1973 میں اسقاط حمل کو قانونی قرار دینے کے فیصلے کو 50سال بعد کالعدم قرار دے دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روبنام ویڈ کے نام سے شہرت رکھنے والے مقدمے میں اسقاط حمل کو قانونی قرار دیا گیا تھا مگر اب سپریم کورٹ نے امریکی خواتین کو حمل ضائع کرنے کا دیا گیا اختیار یا حق ختم کردیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والا کیس کا فیصلہ 3 کے مقابلہ 6 ججوں کی اکثریت سے ریاست کے حق میں سنایا گیا۔فیصلے میں کہا گیاہے کے آئین میں خواتین کو اسقاط حمل کا حق نہیں دیا گیا، اس حوالے سے اختیار عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو دیا جاتا ہے۔