امریکہ :سکول میں فائرنگ | 2 افراد ہلاک، پانچ زخمی

واشنگٹن// امریکہ کی مشرقی ریاست ورجینیا کے رچمنڈ میں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب کے بعد فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔رچمنڈ پبلک اسکول کے اہلکار میتھیو اسٹینلے کے مطابق گولی باری شام 5:15 (2115 جی ایم ٹی) قریبی الٹریا تھیٹر میں ہیوگینٹ ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب کے بعد منرو پارک میں ہوئی۔شہر کے عبوری پولیس چیف ریک ایڈورڈز نے کہا کہ سات زخمیوں میں سے دو ہسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔رچمنڈ پبلک سکول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کل بروز بدھ 7 جون کو سب اسکول بند کر دے گا۔ ہائی اسکول کے تمام گریجویشن ایونٹس کو بھی اس ہفتے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔