امرناتھ یاترا2022| ابتک72ہزارنے حاضری دی منگل کو239گاڑیوں میں سوار6351یاتریوں پر مشتمل نیا قافلہ وارد

نیوز ڈیسک

سرینگر//سالانہ امرناتھ یاتراجاری ہے تاہم پہلگام روٹ سے یاتراکوخراب موسم کی وجہ سے عارضی طورپرروک دیاگیاالبتہ بال تل بیس کیمپ سے تقریباً2000یاتریوں کومعمول کی طرح روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ۔ بھگوتی نگر جموں یاتری نواس سے منگل کی صبح6300یاتریوں کاایک اورجتھہ کشمیرکی جانب روانہ ہوا۔

 

شرائن بورڈ کے مطابق ابتک72ہزاریاتری امرناتھ گھپا کادرشن کرچکے ہیں ۔ چھٹے روز یاترامیں اُسوقت خلل پیداہوئی جب نون ون پہلگام بیس کیمپ سے روانہ ہونے والے تقریباً3ہزار یاتریوں کوآگے جانے سے روکاگیا۔حکام نے بتایاکہ پیر کورات سے بارشوں کاسلسلہ جاری رہا،اورمنگل کی صبح بھی موسم خراب تھا،جسکے بعدنون ون بیس کیمپ سے یاتریوںکی روانگی کوعارضی طورپرروک دیاگیا۔بال تل بیس کیمپ سے منگل کی صبح تقریباً 2000 یاتریوں کو روانہ کیاگیا۔ جموں سے پہلگام آنے والے تقریباً4 ہزار یاتریوں کو چندر کوٹ رام بن کے یاتری نواس میں روک دیا گیا۔

 

جموں یاتری نواس سے منگل کی صبح 6351 یاتری239 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوا۔،جن میں 4864مرد، 1284 خواتین، 56 بچے، 127 سادھو، 19 سادھویاں اور ایک خواجہ سرا شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بال تل بیس کیمپ کی طرف جانے والے 2028 یاتری منگل کو صبح 3 بجکر35منٹ پر88 گاڑیوں میں سب سے پہلے روانہ ہوئے اور اس کے بعد 151 گاڑیوں کا دوسرا قافلہ 4323 یاتریوں کو لے کرپہلگام کے لئے روانہ ہوا۔تاہم یاتریوںکے اس قافلے کوچندرکوٹ رام بن یاتری نواس میںروک دیاگیا۔

ایک اور یاتری فوت
ابتک 6افراد کی موت واقع
یو این آئی

سرینگر// پہلگام میں گھپا کے نزدیک 65 سالہ یاتری حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز پہلگام میں گھپا کے نزدیک 65سالہ یاتری بے ہوش ہوا ۔ا گرچہ اُسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس کو مردہ قرار دیا۔ یاتری کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ۔متوفی کی شناخت مہاراشٹرا کے 65 سالہ ایکناتھ تلسی رام کے بطور ہوئی ۔ ابتک 6یاتری ہلاک ہوچکے ہیں۔