امرت پال کے خود سپردگی کا امکان

امرتسر//ہوشیار پور میں چھپے علیحدگی پسند تنظیم ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ اور خالصتان کے حامی امرت پال کی خود سپردگی کے امکان کے پیش نظر تلونڈی سبو اور سری دربار صاحب کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امرت پال نے خودسپردگی کے لیے پولیس کے سامنے چار شرائط رکھی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ امرت پال سری دربار صاحب میں حاضری دینے کے بعد پولیس کے سامنے خودسپردگی کر سکتا ہیں۔امرتسر کے ایک پولیس افسر کے مطابق امرت پال کے امرتسر کے بجائے لدھیانہ میں خود سپردگی کرنے کا امکان ہے۔