اقبال نگر نالے پر تعمیر پختہ باندھ گرنے کی دہلیز پر رہائشی مکانات کو خطرہ ،متعلقہ محکمہ سے توجہ دینے کی اپیل

بختیار کاظمی

سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے اقبال نگر میں کئی سال قبل محکمہ گریف کی جانب سے ایک باندھ تعمیر کیاگیا تھا کہ نکاسی آب نظام کو بہتر بنایا جائے تاہم گزشتہ کچھ عرصہ سے مذکورہ باندھ گرنے کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے رہائشی مکانات کو بھی خطرہ لائق ہو سکتا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس باندھ کی اونچائی لگ بھگ 8میٹر کے قریب ہے تاہم نالے کی وجہ سے اب اس باندھ کی بنیاد انتہائی کمزور ہو چکی ہے ۔انہوں نے اس کا کچھ ملبہ بہہ بھی چکا ہے اور اب یہ کسی بھی وقت منہدم ہو سکتا ہے ۔غور طلب ہے کہ اس باندھ کی وجہ سے سرنکوٹ قصبہ کے نکاسی نظام کو بہتر اور ممکن بنایا جارہا تھا لیکن اس کی خستہ حالی کی وجہ سے اب مذکورہ نظام کے متاثرہو نے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اقبال نگر میں تعمیر ہوئے باندھ کو دوبارہ سے تعمیر کرنے کیلئے عملی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔