افغانستان:قائمقام گورنر خود کش حملے میں جان بحق

کابل// افغانستان کے صوبے بدخشاں کے نائب گورنر اور قائم مقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی قاتلانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ۔مرکزی ضلع فیض آباد کے کورٹ اسکوائر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 08:15 پر بم دھماکے میں نائب گورنر احمدی کے سوار ہونے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔بدخشاں کے دفتر گورنر کے شعبے ثقافت و اطلاعات کے منیجر معزالدین احمدی نے اعلان کیا کہ صوبے کے مرکزی ضلع فیض آباد کے کورٹ اسکوائر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 08:15 پر بم دھماکے میں نائب گورنر احمدی کے سوار ہونے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔احمدی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں بدخشان کے ڈپٹی گورنر اور قائمقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی اور ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دھماکہ خودکش حملے کی وجہ سے ہوا تاہم ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ادھرافغانستان کے تمام ہوائی اڈوں نے اس وقت کام شروع کر دیا ہے ۔ٹرانسپورٹ اور شہری ہوا بازی کی وزارت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ 20 غیر ملکی پروازیں روزانہ ملک کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں اور فی الحال تمام ہوائی اڈوں سے آپریشن شروع ہو چکا ہے ۔وزارت نے ٹویٹر پر کہا کہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کے وزیر حمید اللہ اخندزادہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ایوی ایشن کی گریجویشن تقریب میں سول اور ایوی ایشن کے شعبوں میں افغانستان کوخود کفیل بنانے پر زور دیا۔وزارت نے کہا، “ہوا بازی کی صنعت کی ترقی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیس طالب علموں کو ازبکستان بھیجا گیا تھا۔”قابل ذکر ہے کہ اگست 2021 کے وسط میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کی بین الاقوامی پروازیں اور کچھ اندرون ملک پروازیں روک دی گئی تھیں، تاہم نگراں حکومت اور بعض علاقائی ممالک کے درمیان معاہدے کے بعد آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہو گئیں۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، ایئر ٹریفک کنٹرول، نگرانی اور نیویگیشن میں دو سال کی تربیت حاصل کرنے کے بعد 50 سے زائد افراد حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ایوی ایشن سے گریجویشن کیا ہے ۔