استور میں برفانی تودہ گرآیا، 9جاں بحق، 25زخمی

یو این آئی

گلگت بلتستان//گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے شونٹر کی حدود میں برفانی تودہ گرنے سے تین خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 25 زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کے حوالے سے ڈان ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی دیامر، استور ڈویژن طفیل میر کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز علی الصبح شدید بارشوں کے باعث استور تحصیل شونٹر کی حدود میں برفانی تودہ گرا۔

 

انہوں نے کہا کہ تودہ گرنے سے تین خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دشوار گزار اور آبادی سے دور ہونے کے باعث جائے حادثہ تک رسائی اور فوری امداد میں دشواریوں کا سامنا ہے تاہم پولیس انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو کے امدادی ٹیمیں بھجوا دی گئی ہیں۔