اروناچل پردیش میں آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ دونوں پائلٹ ہلاک

نئی دہلی/اروناچل پردیش کے بومڈیلا علاقے میں جمعرات کو آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔فوج کے ترجمان نے بتایا کہ چیتا ہیلی کاپٹر نے صبح اروناچل پردیش کے بومڈیلا سے اڑان بھری تھی اور صبح 9.15 بجے ایئر کنٹرول روم کا ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔اس کے بعد، فوج، سشستر سیما بل، اور انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کی ٹیموں کو تلاشی مہم میں شامل کیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ منڈیلا کے مشرق میں بنگلہ جاپ گاؤں کے قریب ملا۔ترجمان نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے افسوس ہے کہ حادثے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور کو پائلٹ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔یو این آئی