اردو یونیورسٹی میں ادبی نشست کا انعقاد

حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ اردو کی ادبی تنظیم “بزمِ ادب” کی جانب سے ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کی صدارت صدر شعبہ پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی نے کی۔پروگرام کی ابتدا ایم اے کے متعلم محمد عبد الکریم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوئی۔ ریسرچ اسکالر محمد عبد القیوم نے حاضرین کاخیر مقدم کیا۔ بعد ازاں بزمِ ادب کے نگراں ڈاکٹر فیروز عالم نے بزمِ ادب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی دائمی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا۔