اردن کے ولی عہدکی سعودی خاتون کیساتھ شادی تقریب میںامریکی خاتون اول ،برطانوی شہزادہ سمیت متعدد عالمی شخصیات شامل

عَمان //اردن کے ولی عہد شہزادہ ال حسین بن عبداللہ اور سعودی خاتون رجوہ آل سف شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شاہی جوڑے کے نکاح کی تقریب دارالحکومت عَمان کے ظہران پیلس میں منعقدہ ہوئی جہاں دوستوں، اہل خانہ سمیت دنیا کے نامور شخصیات نے شرکت کی۔نامور شخصیات میں امریکی خاتون اول جِل بائیڈن، برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اور قطر کے امیر کی والدہ شیخہ موزہ بنت ناصر بھی شامل تھیں۔اس کے علاوہ بیلجیئم، اسپین، ڈنمارک، ہالینڈ اور جاپان کے شاہی خاندانوں کے افراد نے بھی شرکت کی تھی۔

 

 

 

نکاح کی تقریب مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوئی، جہاں اردن کے بادشاہ اور ملکہ نے ظہران محل میں مہمانوں کا استقبال کیا۔اردن کی مسلح افواج نے روایتی دھن کے ساتھ مہمانوں خوش آمدید کیا۔اس کے بعد شاہی جوڑے اور ان کے والد نے ایک شادی کے معاہدے پر دستخط کیے جسے ’کتاب الکتاب‘ کہا جاتا ہے اور پھر 28 سالہ اردن کے ولی عہد اور سعودی خاتون نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔نکاح کی تقریب میں دلہے نے ملٹری یونیفارم جبکہ دلہن نے لبنان کی ڈیزائنر کا سفید رنگ کا فْل آستین والا گاؤن پہنا تھا۔نکاح کے بعد شاہی جوڑا خصوصی سرخ لینڈ روورز اور موٹر سائیکلوں کے جھرمٹ میں دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ سے الحسینیہ محل کے لیے روانہ ہوا۔