ارجنٹائن :برف کے گولوں نے تباہی مچادی

بیونسآئرس//ارجینٹیا میں آسمان سے برستے برف کے گولوں نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے اور متعدد مکانات میں دراڑیں پڑگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجینٹیا میں برف کے گولوں نے تباہی مچادی، شہر سان لوئس میں بارش کیساتھ برف کے گولے برسے، جس سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔برف کے گولوں سے متعدد مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دو افراد سر پر برف کے گولے لگنے سے زخمی ہوئے۔محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں اورنج الرٹ جاری کردیا۔آسمان سے برسنے والے اولوں کا قطر آٹھ سینٹی میٹر سے زیادہ تھا۔جو ٹینس بال کی طرح تھا۔سول ڈیفنس کے رضاکار فائر فائٹرز اور ولا مرسیڈیز میونسپلٹی کے اہلکاروں نے متاثرین کی مدد کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ بڑی ا?فات سے بچنے کے لیے اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔