ابتک70 ہزار فعال گھریلو کنکشن فراہم جل جیون مشن کے تحت کئے گئے کاموں کی صد فیصد تصدیق یقینی بنائیں

۔2504 الاٹ کئے گئے کاموں میں سے 1409 تکمیل کے مختلف مراحل میں ، 168 کام مکمل :چیف سیکریٹری

 

جموں //چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جمعرات کو کہا کہ جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کے تحت مکمل ہونے والے کاموں کا سرٹیفکیشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور متعلقہ محکمے کے ذریعہ تمام تکمیل شدہ کاموں کو انجام دیا جانا چاہئے۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے یو ٹی میں مشن کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک متواتر جائیزہ میٹنگ کے دوران کیا ۔ڈاکٹر مہتا نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے کام کی رفتار کو تیز کریں تا کہ ڈیڈ لائن مزید ضایع نہ ہو ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ عوام الناس کی آگاہی کیلئے اپنی آؤٹ ریچ سرگرمیوں کو بھی بڑھائیں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ان کاموں پر خصوصی توجہ دیں جن کے مطالبات بیک ٹو ولیج یا آنے والے میرا قصبہ میرا غرور پروگرام کے دوران کئے گئے تھے۔چیف سیکرٹری نے محکمہ کے سینئر افسران پر زور دیا کہ وہ خود تمام کاموں کا عملی طور پر دورہ کریں تا کہ مجموعی پیش رفت کے بارے میں بہتر اندازہ ہو ۔ انہوں نے ان کاموں کے بارے میں پنچائتی نمائندوں اور عوام سے رائے لینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ پانی کے معیار اور ہر اسکیم کے ذریعہ کی پائیداری کو ترجیح دیں ۔

 

ڈاکٹر مہتا نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ کاموں کی انجام دہی کے معیار کی نگرانی کیلئے فوری طور پر ضلعی پی ایم یوز تشکیل دیں ۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ ان پی ایم یوز میں افراد کو اس مشن کے مقاصد کے مطابق موثر نفاذ کیلئے تربیت دیں ۔ غیر ذمہ دارانہ ٹینڈرز کو دوبارہ پیک کرنے کی ضرورت پر طویل بحث کی گئی ۔ انہوں نے کریٹیکل پاتھ میتھڈ ( سی پی ایم ) جیسی پیشہ وارانہ انتظامی تکنیک کو اپنانے پر محکمے کی تعریف کی تا کہ پچھڑے علاقوں کے بارے میں بصیرت حاصل کی جا سکے اور اس طرح مناسب ایکشن پلان تشکیل دیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو اس کے صحیح استعمال اور سمجھ بوجھ سے آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے محکمہ سے کہا کہ وہ فوری طور پر عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ آن لائن بلنگ کو نافذ کرے ۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ دوسرے سرکاری محکموں میں مشابہت کو دیکھیں اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انہیں اپنی مرضی کے مطابق بنائیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے میٹنگ کو بتایا کہ محکمہ ایک ساتھ پائپ نیٹ ورک بچھانے کے تقریباً 328 کاموں کو الاٹ کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مشن کے تحت تقریباً 70 ہزار فنکشنل ہاوس ہولڈ ٹیپ کنیکشن ( ایف ایچ ٹی سیز ) فراہم کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 2504 الاٹ کئے گئے کاموں میں سے 1409 تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں 168 کام مکمل ہو چکے ہیں اور دسمبر کے آخر تک مشن کے تمام کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے مختص کر دیا جائے گا ۔