آگ لگنے سے رہائشی ڈھانچہ متاثر

راجوری//راجوری کے دراج گاؤں میں واقع ایک کمرے پر مشتمل ڈھانچہ ہفتہ کی شام کو آگ لگنے کے واقعہ میں جل کر تباہ ہو گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ محمد شکیل ولد محمد شریف کے ایک کمرے پر مشتمل کچے ڈھانچے میں آگ نمودار ہو گئی جس کے بعد آگ پر قابو پانے کیلئے بچائو کارروائی شروع کی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی شام ڈھانچہ سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور اس نے پورے ڈھانچے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں ڈھانچے کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس میں رہنے والے خاندان کے افراد بھی محفوظ رہے ۔