آلوچی باغ میں گیس سلنڈر پھٹ گیا ۔4افرادِ خانہ جھلس گئے، ہسپتال منتقل

نیوز ڈیسک

سرینگر//سرینگر کے آلوچی باغ علاقے میں جمعہ کی شام ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ایک نابالغ لڑکا اور لڑکی سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو علاج ع معالجہ کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کچن میں رسوئی گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4اہل خانہ زخمی ہوئے۔زخمیوں کی شناخت اعزاز احمد ولد نذیر احمد راتھر، صمیمہ زوجہ نذیر احمد راتھر، زینب راتھر (10) بیٹی، زاہد احمد اور زوہیب راتھر (07) ولد زاہد احمد راتھر کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔