آفریدی نے بیٹی اور داماد کی ایک ساتھ تصویر جاری کردی

لاہور// پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی نکاح کے بعد کی تصاویر جاری کردیں۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹی باغ کا ایک خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھِلتا ہے۔آفریدی نے لکھا کہ ’بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ ا?پ ہستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور پورے دل کے ساتھ پیار کرتے ہیں، والد ہونے کی حیثیت سے میں نے اپنی بیٹی شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دی ہے، دونوں کو مبارک ہو‘۔اسی دوران شاہین اور انشا کی ایک ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھے جاسکتا ہے۔دوسری جانب وسیم اکرم نے نکاح میں نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث شاہین آفریدی کے نکاح میں شریک نہیں ہوسکا لیکن میری دعائیں اور نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔ آفریدی اور انشاکے نکاح کے ایونٹ کوور کرنے والوں کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں تقریب میں آنے والے مہمانوں سے ایک درخواست بھی کی گئی۔شاہین آفریدی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے مہمانوں سے درخواست میں کہا گیا کہ ’ تقریب کے دوران باہری دنیا سے رابطہ منقطع کرکے خاص لمحات میں شریک ہوں،نوٹ میں درج کیا گیا کہ ’برائے مہربانی اپنے موبائل سوئچ ا?ف کریں اور یہ خاص لمحات ہمارے ساتھ انجوائے کریں،یہی ہمارے لیے بہترین تحفہ ہے‘۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جا رہے ہیں جہاں گزشتہ روز ان کا نکاح سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے کراچی میں ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کراچی کی مقامی مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔