آسام کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ،وزیر عظم مودی نے جھنڈی دکھاکر رووانہ کیا

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آسام کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وندے بھارت ایکسپریس گواہاٹی کو نیوجلپائی گوڑی گواہاٹی کے ساتھ جوڑے گی اور اس ٹرین کا سفر 5 گھنٹے 30 منٹ کا ہوگا۔ وزیر اعظم نے بجلی سے چلنے والے نئے سیکشنس کے 182 روٹ کلو میٹرس کو قوم کے نام وقف کیا اور آسام میں لمڈنگ میں ڈی ای ایم یو/ ایم ای ایم یو شیڈ کا افتتاح کیا، جنہیں حال ہی میں تعمیر کیاگیا ہے۔

 

 

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج شمال مشرق کی کنکٹویٹی کے لئے بہت بڑا دن ہے، کیونکہ 3 ترقیاتی کام ایک ساتھ انجام دیے جارہے ہیں۔ پہلا وزیر اعظم نے ذکر کیا، شمال مشرق اپنی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین حاصل کررہا ہے، جہاں یہ تیسری وندے بھارت ایکسپریس ہے، جو مغربی بنگال کو جوڑتی ہے۔دوسرے آسام اور میگھالیہ میں 425 کلو میٹر ریلوے پٹریوں کی بجلی کاری کی گئی ہے اور تیسرا آسام میں لمڈنگ میں ایک نئی ڈی ای ایم یو/ ایم ای ایم یو شیڈ کا افتتاح کیاگیا ہے۔ وزیر اعظم نے اِس اہم موقع پر آسام ، میگھالیہ اور مغربی بنگال کے ساتھ تمام شمال مشرق کے شہریوں کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گواہاٹی- نیوجلپائی گوڑی وندے بھارت ٹرین آسام اور مغربی بنگال کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات کو مستحکم کرے گی۔