آزادکی سابق پولیس سربراہ وید کے اہل خانہ سے تعزیت

جموں//ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے منگل کو بخشی نگر جموں میں سابق ڈی جی پی ایس پی وید کی رہائش گاہ پر تعزیت پیش کی۔ انہوں نے ایس پی وید کے چچا ملک راج وید کے انتقال پر وید خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں حالانکہ وید خاندان کے لیے یہ نقصان ناقابل تلافی ہے۔ پارٹی کے سینئر قائدین بشمول آر ایس چب جنرل سکریٹری، کارپوریٹر گورو چوپڑا، ڈی اے پی لیڈران انیل کوہلی، وشال چوپڑا، اشونی ہانڈا، انوپ کھجوریا اور دیگر آزاد کے ساتھ تھے۔