آرم پورہ میں سڑک حادثہ،شہری لقمہ اجل

اشرف چراغ

کپوارہ//کپوارہ ضلع کے آرم پورہ کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہونے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ایک ماروتی گاڑی زیر نمبر JK09A-2912 اور ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK05F-2506آرم پورہ کے قریب آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال کپوارہ لے جایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے ان میں سے ایک زخمی لطیف احمد تانترے ساکن دارپورہ لولاب کو مردہ قرار دیا جبکہ جاوید لون ساکن دار پورہ لولاب زخمی ہوگیا اور انہیں ابتدائی علاج کے بعد نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔