آتشزدگی میں کچا رہائشی مکان جل کر راکھ

رمیش کیسر

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے پولیس سٹیشن دھرمسالہ کی حدود میںبڈھانو گاؤں میں آگ کی واردات میں ایک کچا رہائشی مکان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا جس کی وجہ سے گھرمیں رکھا گیا ساز و سامان جل کر تباہ ہو گیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق شیامہ دیوی زوجہ مرحوم سکھ رام کے پانچ کمروں پر مشتمل رہائشی گھر میں آگ نمودار ہو گئی جس کی وجہ سے گھر میں رکھا گیا ساز و سامان ،ایک رائفل جل کر راکھ ہو گئی تاہم اس واقعہ میں 8مویشی بھی لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد بچائو کارروائی شروع کی گئی تاہم رہائشی مکان کو بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔دوسری جانب پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔مقامی معززین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ بیوہ خاتون کو خیمے و دیگر ریلیف فراہم کی جائے ۔