آتشزدگی سے ایس ڈی ایم سرنکو ٹ کا دفتر متاثر  | ضروری ریکارڈ محفوظ ، جلنے سے ساز و سامان متاثر ہوا

بختیار کاظمی
سرنکوٹ//تحصیل کمپلیکس سرنکوٹ میں قائم ایس ڈی ایم کے دفتر میں اچانک لگی آگ کی وجہ سے ساز و سامان متاثر ہوا تاہم اس واقع میں دفتر میں رکھا گیا ضروری ساز و سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طورپر دفتر میں ہوئے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دفتر کی کرسیاں ،میز و دیگر ساز و سامان متاثر ہو کر رہ گیا ۔انہوں نے بتایا کہ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ کے بعد مذکورہ دفتر کو شدید نقصان پہنچا تا ہم کمپلیکس میں قائم دیگر دفاتر محفوظ رہے تاہم آگ کی خبر ملتے ہی فائز سروس ٹیم موقع پر پہنچی اور پولیس کا عملہ و دیگر مذکورہ دفتر کے ملازمین بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے دیگر آفیسران کے ہمراہ ایس ڈی ایم دفتر کا معائینہ کیا ۔اس واقع کے سلسلہ میں ایس ڈی ایم سرنکوٹ رضوان اصغر نے بتایا کہ دفتر میں آگ لگی ہے لیکن ضروری کاغذات محفوظ رہے ہیں ۔ڈی سی پونچھ نے بھی معاملہ کا اقرار کرتے ہوئے کہاکہ آگ لگی جس کے بعد وہ مو قع پر گئے جبکہ جائزے کے بعد دیگر معاملات پر بھی غور کیاگیا ۔