آبی کھیلوں کی مجموعی ترقی اور فروغ کیاکنگ اینڈ کینائنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس،کھلاڑیوں کو مبارکباد

سرینگر// جموں کشمیر واٹر اسپورٹس کیاکنگ اینڈ کینائنگ ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نچلی سطح پر واٹر اسپورٹس کو مضبوط بنانے کیلئے تمام اضلاع کے سربراہوں نے یقین دہانی کرائی۔

 

میٹنگ میں جموں و کشمیر میں ہونے والی قومی چیمپئن شپ اور قومی کوچنگ کیمپ سے متعلق تمام ضروری امور پر روشنی ڈالی گئی۔ جموں و کشمیر کا سب سے زیادہ تمغہ جیتنے والا کھیل ہونے کے ناطے اس کھیل کو تقویت دینے پر زور دیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر شفقت وٹالی کے علاوہ طفیل متونائب صدر، فاروق گاندربلی نائب صدر، طارق غنی نائب صدر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

 

شفقت وٹالی نے کھلاڑیوں کو واٹر اسپورٹس میں یو ٹی کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے کردار کو مزید سراہا اور کھلاڑیوں کو واٹر اسپورٹس کی مجموعی ترقی اور فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر برہان بزاز نے شکریہ کی تحریک پیش کی اور جموں و کشمیر میں آبی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے IKCAکے کردار کو سراہا گیا۔