آئی پی ایل نیلامی روٹ نے اپنا نام درج کرایا

ممبئی// انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن سے قبل نیلامی کے لیے اپنا نام درج کرایا ہے ۔ کرک بز نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔روٹ نے انگلینڈ کے لیے 32 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 35.72 کی اوسط سے 893 رنز بنائے ہیں لیکن مئی 2019 سے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی نہیں کی۔انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان روٹ نے ڈیلی میل اخبار کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کے بعد ان کے کام کا بوجھ کم ہو گیا ہے اور وہ اب ٹی ٹوئنٹی میں بھی اپنے مواقع تلاش کریں گے ۔ روٹ نے اس سے قبل 2018 کے آئی پی ایل نیلامی میں بھی اپنا نام درج کرایا تھا۔