آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ | عادل ،بٹلر اور شاہین اُمیدواروں کی فہرست میں شامل

دبئی//یو این آئی// انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر اور عادل رشید کو بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر 2022 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔  آئی سی سی کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی 22 نومبر کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں بٹلر اور عادل کے علاوہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام بھی شامل ہے ۔ جوس بٹلر کی شاندار کپتانی کی بدولت انگلینڈ کو حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیت کا فخر حاصل ہوا تھا جب کہ عادل رشید اپنی شاندار باؤلنگ کے لیے مہینہ کے بہترین کھلاڑی کی فہرست میں شامل ہوئے ۔ ورلڈ کپ جیتنے سے محروم رہنے کے باوجود پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے اپنی خطرناک سوئنگ سے بلے بازوں کو پریشان کیا۔آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کیٹیگری میں تین اوپننگ بلے بازوں نے دو طرفہ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد نومبر کے ایوارڈ کے لیے اپنا دعویٰ پیش کیا۔ پاکستان کی سدرہ امین پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں۔ انہوں نے لاہور میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ آئرلینڈ کی گیبی لیوس کا نام بھی شارٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔شاہین آفریدی انجری سے واپس آکر ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان 14.09 کی اوسط اور 6.15 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 11 شکار کیے تاہم فائنل میں وہ مزید بالنگ نہ کرواسکے جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ان کی بہترین کارکردگی سپر 12 مرحلے کے بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے میں سامنے آئی، بائیں بازو نے تیز رفتار 4 اوورز کے اسپیل میں22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔