۔9 ویں قومی ڈریگن چمپئن شپ | صوبائی کمشنر نے 28رکنی ٹیم کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

ارشاد احمد
سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیرپانڈورنگ کے پول نے 9 ویں قومی ڈریگن چمپئن شپ میں شرکت کیلئے جموں کشمیر ڈریگن بوٹ ایسوسیشن  کی لڑکیوں اور لڑکوں پر مشتمل 28 رکنی ٹیم کو منگل کے روز زبروان پارک بلیوارڈ روڈ سرینگر سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔9 ویں قومی ڈریگن چمپئن الاپوزا کیرالہ میں رواں ماہ کی 8 سے 10 اپریل 2022 تک منعقد کی جارہی ہے.28 رکنی ڈریگن بوٹ ایسوسیشن جموں کشمیر ٹیم کو خیبر انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ نے سپانسر کیا ہے۔پرچم کشائی تقریب میں محمد شعبان پنوصدر جموں کشمیر ڈریگن بوٹ ایسوسیشن،انجینئر عامر علی سینئر نائب صدر جموں کشمیر ڈریگن بوٹ ایسوسیشن،جنرل سیکرٹری جموں کشمیر ڈریگن بوٹ ایسوسیشن محمد یعقوب بٹ نائب صدر، مظفر اے شاہ سمیت دیگر شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف راشد خان، ڈائریکٹر خیبر انڈسٹریز عبدالمنان ترمبو، ڈائریکٹر ایچ کے سیمنٹس محمد یعقوب، ایلفا انٹرنیشنل کے سی ای او مہران خان اور احساس انٹرنیشنل سے تبسم گیلانی اور حکیم الیاس، اولمپک کھیلوں کے فیصل خان اور دیگر ممتاز شہری اور کھیلوں کے شائقین شامل تھے۔اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر کو بتایا گیا کہ جے اینڈ کے پولیس واٹر اسپورٹس ٹیم کے کوچ فاروق احمد بٹ کو ایشین ڈریگن بوٹ فیڈریشن نے ماہ ستمبر 2022 میں ہانگزو چائنا میں منعقد ہونے والے 19ویں ایشین گیمز 2022 کے دوران ڈریگن بوٹ ایونٹ کے انعقاد کے لیے بطور آفیشل ممبر منتخب کیا ہے.۔