حیدرآباد// کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ امبیڈکر نے آئین لکھا۔ جمہوری عمل میں امبیڈکر کے بغیر، دلت اور خواتین اپنے ووٹ کا حق کھو دیتے۔ کھڑگے نے کل شام منچریالا ضلع کے ناسپور میں منعقدہ کانگریس ستیہ گرہ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر نے تمام برادریوں کو مساوی حقوق دیئے۔ملکارجن کھڑگے نے یاد دلایا کہ امیر ہو یا غریب، سب کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے تنقید کی کہ آج کئی لوگ، امبیڈکر کو بھول رہے ہیں اور ایس سی کے نام پر اپنا کام چلا رہے ہیں۔ انہوں نے شکایت کی تلنگانہ میں دلتوں کو 3 ایکڑ اراضی اور ڈبل بیڈروم مکانات نہیں دیئے گئے۔