بلال فرقانی
سرینگر// انتظامیہ میں پرائیوٹ سیکریٹریوں کے طور پر تعینات 9کشمیر انتظامی سروس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔ حکم نامہ کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے پرائیویٹ سیکریٹری فاروق احمد کو تبدیل کرکے جموں کشمیر روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر کے طور پر تعینات کیا گیا جبکہ محکمہ ترقی و منصوبہ بندی اورنظارت میں تعینات پرائیوٹ سیکریٹری شکیل حسین کو تبدیل کرکے ڈپٹی ضلع انتخابی افسر سرینگر تعینات کیا گیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق محکمہ زرعی پیدوار میں تعینات پرائیوٹ سیکریٹری مشتاق احمد وانی کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر،ضلع روزگار و کونسلنگ مرکز بڈگام جبکہ چیف سیکریٹری کے دفتر میں تعینات پرائیوٹ سیکریٹری راکیش شرما کو تبدیل کرکے اسی دفتر میں ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا۔محکمہ زرعی پیدوار میں تعینات پرائیویٹ سیکریٹری ترلوکی ناتھ کول کو تبدیل کرکے چیف الیکٹورل افسر جموں جبکہ جموں کشمیر واٹر ریسورس ریگولٹری اتھارٹی میں تعینات پرائیویٹ سیکریٹری شکیل احمد کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈسڑکٹ الیکشن افسر بڈگام تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔سرکاری آرڈر کے مطابق محکمہ زرعی پیداوار میں ہی تعینات پرائیویٹ سیکریٹری شام لال ابرال کو تبدیل کرکے جموں کشمیر ٹورسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن جنرل منیجر جموں تعینات کیا گیا،جبکہ اس عہدے پر تعینات سکرتی شرما کو جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں مزید تقرری کیلئے انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ محکمہ ہینڈلوم و ہینڈی کرافٹس میں تعینات پرائیوٹ سیکریٹری ترن شرما کو تبدیل کرکے ہینڈی کرافٹس جموں میں ڈیولپمنٹ افسر جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف فارسٹ پرو ٹیکشن فورس میں تعینات انتظامی افسر عبدالرحمان بٹ کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈسڑکٹ الیکشن افسر بارہمولہ تعینات کیا گیا۔
۔9کشمیر انتظامی افسران کے تبادلے
