۔9ویں روز کورونا سے ایک فوت، 33مثبت

سرینگر //جموں و کشمیر میں 9ویں روز کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4749ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 23ف روری کو جموں صوبے میں کورونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوا تھا ۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 45ہزار854ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1مسافر سمیت مزید 33افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد4لاکھ 53ہزار 167ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 33افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 15جموں جبکہ 18کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔کشمیر صوبے کے بڈگام ، اننت ناگ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 18افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں جن میں ضلع سرینگر میں 9، بارہمولہ میں 4، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 2، اور بانڈی پورہ میں 1شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 130ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل 10ویںدن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، کٹھوعہ، سانبہ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 15افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 15افراد میں سب سے زیاد ضلع جموں میں 12، ڈوڈہ میں 2 جبکہ کشتواڑ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 66ہزار 37ہوگئی ہے۔ اس دوران جمعہ کو 8دنوں کے بعد جموں صوبے میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2326ہوگئی ہے۔  
 

 کووڈ لیبارٹری سرینگر

۔2سال میں پہلی مرتبہ کوئی مثبت نہیں آیا

پرویز احمد 
 
سرینگر //سی ڈی اسپتال میں قائم جی ایم سی سرینگر کی کوویڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں عالمی وباء کے دوسال کے دوران جمعہ کو پہلی مرتبہ کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی۔جی ایم سی ترجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ پچھلے 24گھنٹوں میں سی ڈی اسپتال میں قائم کوویڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں 1461نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ‘‘۔انہوں نے کہا کہ اپریل 2020میں قائم کی گئی لیبارٹری میں ہر روز اوسطاً1500سے زائد ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور دو سال کے بعد جمعہ کو پہلی مرتبہ کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی۔انہوں نے کہا ’’ یہ اس بات کی گواہی ہے کہ ہم کورونا وائرس کی تیسری لہر کو قابو کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے سکمز صورہ، جی وی سی بمنہ، سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ ، جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری میں تشخیصی سہولیات ہیں جہاں سے دیگر اضلاع سے لائے گئے نمونوں کی تشخیص ہوتی ہے۔ 
 
 

ملک میں 6396مثبت

۔201ہلاکتیں

یو این آئی
 
نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اب اموات کی تعداد بھی پہلے کے مقابلے کم ہورہی ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے 6396 نئے معاملے درج ہوئے جبکہ 201 افراد کی موت ہوئی ۔ جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 42944995 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 514589 ہوگئی ہے ۔انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے کمی کے باعث ایکٹیو معاملوں کی تعداد 70 ہزار سے نیچے پہنچ گئی ہے ۔