۔87پراسکیوٹنگ افسران کو ترقیاں

 سرینگر//محکمہ داخلہ نے پراسکیوشن سروس میں87 پراسکیوٹنگ افسراں کی ترقیوں کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بطور سنیئر پراسکیوٹنگ افسر تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ کا اعلان کیا۔ انڈر سیکریٹری راشد رینہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا’’جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن اور محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹیوں کی جانب سے سفارشات کے پیش نظر جموں کشمیر پراسکیوشن سروس کے87پراسکیوٹنگ افسراں کو سنیئر پراسکیوٹنگ افسراں کے عہدوں پر ترقی دینے اور انکی فوری طور پر تنخواہ سکیل9(52700-166700)میں منظوری دی گئی‘‘۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جو جموں کشمیر کے مختلف ماتحت عدالتوں میں فی الوقت اسسٹنٹ پبلک پراسکیوٹرس کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،وہ بدستور ایسے ہی کام کریں گے۔ آرڈر کے مطابق جو ڈائریکٹوریٹ آف پراسکیوشن،پولیس،محکموں میں ڈپیو ٹیشن بنیادوںپر پراسکیوٹنگ افسراں کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،کو سنیئر پراسکیوٹنگ افسران کے طور پر ترقیاں دی جاتی ہیں،اور وہ موجودہ جگہوں پر ہی اپنی خدمات انجام دینگے۔