۔8000بلٹ پروف جیکٹ اور گاڑیاں

سرینگر //جموں و کشمیر پولیس نے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی آپریشنز کیلئے 8ہزار سے زیادہ  بلٹ پروف جیکٹ خریدنے کا عمل شروع کیا ہے۔ پولیس بلٹ پروف گاڑیاں،گاڑیوں کے لیے شیشے، ہیلمٹ، الٹرا وائیڈ سی سی ٹی وی سرویلنس سسٹم اور ڈیپ سرچ مائن ڈیٹیکٹر بھی خریدے گی۔ انسداد دہشت گردی اور حفاظتی کارروائیوں میں شامل اہلکاروں کو بہترین تحفظ فراہم کرنے کے لیے لیول5 کے7416 جیکٹ اور لیول 6کے784جیکٹ خریدے جائیں گے۔لیول 5اورلیول 6 شدید خطرہ سے تحفظ دیتے ہیں۔ جن پر مختلف ہتھیاروں سے 5گولیاں لگنے کا تجربہ کیا جاچکا ہے۔پولیس ہیڈ کوارٹر نے حال ہی میں ان جیکٹس کی خریداری کے لیے گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (GeM) پورٹل پر بولیاں لگائی ہیں۔ جیکٹس ہر ایک ہتھیار سے پولیس اہلکاروں کی حفاظت کریں گے اور ہر سائز میں دستیاب ہونگے۔یہ جیکٹس گجرات فارنسک سائنسز یونیورسٹی (GFSU) لیبارٹری میں لازمی بیلسٹک ٹیسٹنگ سے گزریں گی۔پولیس نے جی ای ایم پورٹل پر لیول-3 پروٹیکشن کی 47 بلٹ پروف لائٹ موٹر گاڑیاں (ایل ایم وی)، لیول2 کی 15 ، لیول-1 کی 10 ، 100 الٹرا وائیڈ سی سی ٹی وی سرویلنس سسٹمز کی خریداری کے لیے بولیاں بھی لگائی ہیں۔  12 ڈیپ سرچ مائن ڈیٹیکٹر اور 45منی ڈرونز، دیگر آلات اسکے علاوہ ہیں۔